اے پی: بائیک کے لاری سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں دونوجوان ہلاک

حیدرآباد: بائیک کے لاری سے ٹکراجانے کے نتیجہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ آندھراپردیش کے ضلع باپٹلہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گنٹور کے کوریٹاپاڈو سے تعلق رکھنے والے 21سالہ شیخ رضوان اور21سالہ سی نانی،سوریالنکا بیچ جارہے تھے

تاہم بیچ کے بند ہونے کے سبب وہ گنٹورواپس ہورہے تھے کہ چیرالہ سے گنٹور جانے والی لاری سے ان کی تیزرفتاربائیک ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔حادثہ کی ویڈیو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *