پنجاب میں لشکر طیبہ کا دہشت گرد ماڈیول بے نقاب

[]




چندی گڑھ: پنجاب پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرحدی ریاست میں امکانی دہشت گردحملہ ٹال دیا۔ اس نے 2 کارندوں کو گرفتار کرتے ہوئے لشکر طیبہ کا تائیدی دہشت گرد ماڈیول بے نقاب کیا۔

ڈائرکٹر جنرل پولیس گورو یادو نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ دہشت گرد ماڈیول فردوس احمد بھٹ چلارہا تھا جو لشکر طیبہ کا سرگرم کارکن ہے۔

گرفتار افراد کی شناخت عذیرالحق اور راج محمد عندلیب کی حیثیت سے ہوئی ہے جو جموں وکشمیر کے رہنے والے ہیں۔ ان کے قبضہ سے 2 دھماکو آلے(آئی ای ڈی)‘ 2 ہتھ گولے(ہینڈ گرینیڈ)‘ ایک پستول (.30 بور)‘ 2 میگزین‘ 24 کارتوس‘ 8 ڈیٹونیٹرس‘ ایک ٹائمر سوئچ اور 4 بیاٹریز برآمد کی گئیں۔

ڈی جی پی یادو نے کہا کہ انٹلیجنس جانکاری ملنے پر پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ خصوصی آپریشن شروع کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فردوس احمد بھٹ نے ملزمین کو بھرتی کیا تھا۔

عسکریت پسند تنظیم‘جموں وکشمیر اور پنجاب میں امن و ہم آہنگی درہم برہم کرنے دفاعی نقطہ نظر سے اہم مقامات اور ممتاز شخصیتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

دونوں ملزمین مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ فیروز احمد بھٹ سے مسلسل رابطہ میں تھے۔ جمعرات کے دن فردوس احمد بھٹ نے دونوں کو ہتھیاروں کی کھیپ وصول کرنے اور وادی ئ کشمیر لانے کے لئے امرتسر بھیجا تھا۔

اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل سکھمندر سنگھ مان نے مزید تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عذیرالحق‘ فردوس احمد بھٹ کا رشتہ دار ہے اور سابق میں ضلع کلگام میں سنگباری کے 2 کیسس میں گرفتار ہوچکا ہے جبکہ راج محمد عندلیب کا پچھلا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ پتہ چلانے کی کوششیں جاری ہیں کہ اسلحہ کی کھیپ آئی کہاں سے تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *