ریڈلائن عبور کرنا دشمن کے لئے مہنگا ثابت ہوگا، یمنی رہنما

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کے روک تھام کی شدید مذمت کرتا ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ثالث طاقتوں اور امریکہ کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

الحوثی نے جہادِ اسلامی فلسطین کے شہداء پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن قربانیوں کی قدر خدا کے ہاں عظیم ہے اور یمن اس وعدہ فتح پر ایمان رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یمن دشمن کی طرف سے معاہدے کی پاسداری کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے اور اگر ریڈ لائن کو پار کرنے کی جرأت کرے تو یمن پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

الحوثی نے زور دیا کہ یمن کی مسلح افواج صہیونی رژیم کی کسی بھی “حماقت” کا مؤثر جواب دینے کیلئے چوکس ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *