صہیونی جیلوں میں کتنے فلسطینی قیدی موجود ہیں؟

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی نے بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 9 ہزار سے زائد فلسطینی قیدی قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ان قیدیوں کو انتہائی سخت اور غیر انسانی حالات میں رکھا جا رہا ہے جبکہ صہیونی جیل انتظامیہ نے ان کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی عملاً بند کر رکھی ہے۔

کمیٹی کے مطابق، حالیہ دنوں میں حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے اسیران کے تبادلے کے دوران کئی فلسطینی قیدی رہا کیے گئے، تاہم ان میں سے بیشتر صہیونی جیلوں میں ہونے والی شدید جسمانی و ذہنی اذیت کے باعث ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار ہو چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *