
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک سیاسی بحران سے دوچار ہے۔
لبنانی چینل المیادین کے مطابق، لاپیڈ نے کہا کہ عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب تک ۱۴۲ ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ناروے کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنا سرمایہ واپس لے رہا ہے، جب کہ کئی بین الاقوامی کمپنیاں اسرائیلی منصوبوں سے اپنا تعاون ختم کر رہی ہیں۔
لاپیڈ کے مطابق، یورپی منڈیوں میں غاصب اسرائیلی مصنوعات کی فروخت رک گئی ہے اور یہ مصنوعات خاموشی سے دکانوں کی شیلفوں سے ہٹائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت کے کئی اعلیٰ عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں، جو اس بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
