افریقی یونین سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ماداگاسکار فوجی جنرل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماداگاسکار میں فوجی بغاوت کے بعد فوجی سربراہ جنرل مایکل راندریانیرینا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت افریقی یونین سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

افریقی یونین نے جمعرات کو صدر آندری راجویلینا کی برطرفی کے بعد ماداگاسکار کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

راندریانیرینا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ فیصلہ متوقع تھا، لیکن اب پس پردہ رابطے شروع ہوں گے تاکہ دیکھا جائے حالات کس سمت جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آج دارالحکومت آنتاناناریوو میں آئینی عدالت کی تقریب میں بطور صدر حلف اٹھائیں گے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے منافی اقدام ہے اور ملک کو جلد از جلد آئینی نظام کی طرف لوٹنا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *