آبنائے ہرمز کو بند یا کھلا رکھنے کا فیصلہ اعلیٰ ایرانی قیادت کرے گی، ایڈمرل تنگسیری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند یا کھلا رکھنے کا فیصلہ ایران کی اعلیٰ قیادت کرے گی اور یہ فیصلہ ایران کی تیل برآمدات پر بیرونی دباؤ کی نوعیت پر منحصر ہوگا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کو دنیا کی توانائی کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اس کی سلامتی کو یقینی بنایا اور اسے کھلا رکھا، لیکن کیا یہ منطقی ہے کہ دنیا اس سے فائدہ اٹھائے اور ایران محروم رہے؟

ریئر ایڈمرل تنکسری نے خلیج فارس میں جوہری طاقت سے چلنے والے بحری جہازوں کی موجودگی کو ماحولیاتی خطرہ قرار دیا اور جاپانی جہاز اور امریکی آبدوز کے ساتھ پیش آئے حادثے کی مثال دیتے ہوئے تیل کے اخراج اور ماحولیاتی نقصان پر تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ قوتیں دشمنی پیدا کر کے اپنی موجودگی کا جواز تلاش کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے گذشتہ 300 سالوں میں کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، ہم دشمنی نہیں چاہتے، لیکن اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع ضرور کریں گے۔

ریئر ایڈمرل تنکسری نے ایران کی دفاعی خودکفالت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ان ممالک میں شامل ہیں جو میزائل، ڈرون اور بحری جہاز برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *