جنگی جرائم میں مرتکب صہیونیوں کو بے نقاب کرکے سزا دی جائے، ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ امدادی کشتیوں پر حملوں اور نسل کشی کے مرتکب جنگی جرائم پیشہ صہیونیوں کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر تیونس کے ساحل کے قریب امدادی کشتیوں پر ڈرون سے آگ لگائی گئی، جس سے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ تیونس کی خودمختاری کی پامالی اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کی ایک اور مثال ہے۔ اب اس بربریت کے خاتمے اور جنگی جرائم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وقت آگیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *