فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے پر قابض صہیونی حکومت برہم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ یدیعوت آحارانوت کے مطابق اب تک دنیا کے تقریباً 80 فیصد ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر چکے ہیں، اور یہی اقدام صہیونی حکام کے غصے کا باعث بنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اسرائیلی حکومت اس سلسلے میں کس نوعیت کا ردعمل دے گی۔

اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ فلسطین کو تسلیم کیا جانا محض علامتی قدم ہے اور مستقبل میں فرانس، برطانیہ اور کینیڈا یہاں سفارت خانے قائم نہیں کریں گے۔

یدیعوت آحارانوت نے مزید لکھا کہ نیتنیاہو فی الحال فوری ردعمل دینے کا ارادہ نہیں رکھتے، جبکہ امریکہ ہر حال میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں رکنیت کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *