[]
نئی دہلی _ 7 اکتوبر ( اردولیکس)اسرائیل پر حماس کے بنیاد پسندوں کے اچانک حملہ کے بعد پورے اسرائیل میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ اس تناظر میں ہندوستانی سفارت خانے نے اسرائیل میں ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔
تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہندوستان کے شہریوں کو ہائی الرٹ رہنا چاہیے۔ مقامی حکام کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ محفوظ کیمپوں کے قریب رہیں۔ ہنگامی صورت حال میں سفارت خانے کے عملے سے رابطہ کریں
📢*IMPORTANT ADVISORY FOR INDIAN NATIONALS IN ISRAEL*
For details visit-
Israel Home Front Command website: https://t.co/Sk8uu2Mrd4Preparedness brochure: https://t.co/18bDjO9gL5 pic.twitter.com/LtAMGT9CwA
— India in Israel (@indemtel) October 7, 2023