بہن سے شادی کرنے والے ہندو نوجوان کے قتل کیس میں مبین احمد اور مسعود احمد کو عمر قید کی سزا _ گزشتہ سال حیدرآباد میں ہوا تھا قتل

[]

حیدرآباد _ 7 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے سرور نگر علاقہ میں 25 سالہ ہندو نوجوان پر اس کی مسلم بیوی کے بھائی اور اس کے دوست نے لوہے کی راڈ اور چاقو سے حملہ کرتے ہوئے سرعام قتل کردیا تھا آج عدالت نے دونوں ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

 

بتایا گیا ہے کہ سید مبین احمد اپنی بہن عشرین سلطانہ کی ہندو نوجوان ناگاراجو کے ساتھ شادی کے خلاف تھا اور اسےوارننگ بھی دی تھی۔ یہ واقعہ گزشتہ سال 4 مئی کی رات حیدرآباد کے سرور نگر میں اس وقت پیش آیا، جب متاثرہ نوجوان بی ناگاراجو اپنی بیوی عشرین سلطانہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ اسکوٹر پر سوار حملہ آور سید مبین احمد اور محمد مسعود احمد نے ان دونوں کو سڑک پر روکا اور ناگاراجو پر پہلے لوہے کی راڈ اور پھر چاقو سے حملہ کیا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔

 

پولیس نے اسی وقت دونوں افراد کو گرفتار کر لیا تھا اور جمعہ کو رنگاریڈی کی ضلع عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *