حیدرآباد: کھلے مین ہول میں لڑکی گرگئی


Joyalukkas Kukatpally Branch Grand Opening 12th September 2025Joyalukkas Kukatpally Branch Grand Opening 12th September 2025

حیدرآباد: حیدرآباد کے یاقوت پورہ علاقہ میں ایک 6 سالہ لڑکی کھلے مین ہول میں گر گئی، لیکن بروقت ماں کی چوکسی کے نتیجہ میں وہ محفوظ رہی۔

یہ لڑکی اپنی ماں اور بھائی کے ہمراہ اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں کھلے مین ہول پر نظر نہ پڑنے کی وجہ سے اتفاقی طور پر وہ اس میں جاگری۔

اس کے ساتھ ہی اس کی ماں نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کو مین ہول سے باہرنکالا جس کے نتیجہ میں وہ محفوظ رہی۔مقامی افراد نے اس واقعہ پر بلدی حکام پر برہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ روزانہ پُرہجوم راستوں پر مین ہول کو کھلا چھوڑنا مناسب نہیں ہے اور حکام اتنی لاپرواہی کیوں برت رہے ہیں۔

اس واقعہ کی ویڈیو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی جودیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔اس واقعہ پرشہریوں نے تشویش کااظہار کیاہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *