
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی طلبہ نے نجوم اور فلکیات کے عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اور قیمتی تمغے جیت کر دنیا بھر میں اپنی قابلیت ثابت کی۔
ایرانی چمپئن ٹیم میں علی نادری، حسین معصومی، هیربد فودازی، ارشیا میرشمسی کاخکی اور حسین سلطانی شامل تھے۔
یہ کامیابی طلباء کی انتھک محنت، اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی حمایت اور ملک کی علمی برادری کے تعاون کا نتیجہ ہے، جس نے ایران کا پرچم عالمی سطح پر ایک بار پھر بلند کیا۔
