[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے بتایا کہ عراق کے الفتح اتحاد کے سربراہ “عائد صاحب” نے کہا ہے کہ عراق میں فیصلہ ساز حلقوں پر امریکہ کا اب بھی کنٹرول ہے اور وہ اس ملک پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم عراق اور قطر کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے موازنہ کرتے ہیں تو ہمیں بہت فرق نظر آتا ہے اور قطر کو عراق پر برتری حاصل ہے۔
صاحب نے کہا کہ اس عمل کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ عراق نے باضابطہ طور پر اپنی آزادی دوبارہ حاصل نہیں کی ہے اور اس ملک کے سیاسی فیصلوں پر اب بھی امریکہ کا کنٹرول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عراق کے اقتصادی اور سیاسی امور سے امریکی تسلط کے خاتمے کے لئے ایک طویل وقت درکار ہے۔
اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں “الفتح” اتحاد کے سربراہ “ہادی العامری” نے ملک کے امریکہ پر انحصار کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ امریکہ کا ادنی ملازم عراق کو کنٹرول کر رہا ہے۔