سعودی عرب کا قومی دن، مشہد میں تقریب

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد میں سعودی قونصل خانے میں سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

مشہد میں سعودی قونصل خانے کے سربراہ عبداللہ بندر الھزانی نے سعودیہ کے قومی دن کی مناسبت سے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر احمد معصومی فر نے سعودیہ کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد ہم سب خوش اور مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔ سرزمین وحی مکہ اور حرم رسول مدینہ منورہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے نہایت محترم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح مشہد مقدس بھی ایران کے معنوی دارالحکومت کی حیثیت سے ایرانیوں کے دل میں احترام رکھتا ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس شہر کے ساتھ عقیدت رکھتے ہیں۔

انہوں نے زیارت کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کا ایک وسیلہ قرار دیا اور کہا کہ ہم زیارت اور سیاحت کے شعبوں میں ایک دوسرے کو رعایت دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

اس تقریب میں اعلی صوبائی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *