ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کل بدھ کو تاجکستان کا دورہ کریں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شاہین سمدی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بدھ کے روز تاجکستان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

اس سرکاری دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کی تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات متوقع ہے۔

عباس عراقچی تاجک وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *