[]
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکیہ نہ صرف دفاعی صنعت میں اپنی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ دنیا کے معروف ٹیکنالوجی ڈویلپرز میں سے ایک ہے۔
صدر اردغان نےان خیالات کا اظہار کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نہ صرف دفاعی صنعت میں اپنی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ دنیا کے معروف ٹیکنالوجی ڈویلپرز میں سےا یک کا روپ اختیار کرچکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اب نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اپنے قائم کردہ مضبوط انفراسٹرکچر پر بڑھتے ہوئے ایک ملک کے طور پر، ترکیہ کے لیے ہر جغرافیہ اور ہر پلیٹ فارم پر عالمی جمود کا سامنا کرنا بالکل فطری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممالک ہمارے اتحادی ہوں یا حریف، ایک سچائی ہے کہ کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکتا، یہ سچائی ہے کہ ترکیہ کے بغیر ہمارے پورے جغرافیہ میں، قریب اور دور تک کوئی بھی منصوبہ بھی قابلِ عمل نہیں ہوسکتا جس میں ترکیہ شامل نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ترکیہ کے بغیر کئی ایک منصوبوں کو عملی شکل دینے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی منصوبہ بھی ترکیہ کے بغیر قابلِ عمل نہیں ہوسکا ہے۔ سب منصوبوں میں ترکیہ کی شراکت، ترکیہ کا اتحاد، ترکیہ کا تعاون بہت ضروری ہے۔