[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیراز میں حضرت شاهچراغ (ع) کے حرم مطہر کے عالمی امور کے ڈائریکٹر امیرعباس حقیقی نیک نے کہا ہے کہ عید غدیر کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے 110 منزلہ کیک سے غدیری مہمانوں کی پذیرائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے 110 منزلہ کیک کو بنانے میں کئی دن لگ گئے اور اسے آج شیراز میں عید غدیر کے جشن کے موقع پر کاٹا جائیگا۔
واضح رہے کہ آج ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں غدیر مارچ کا اہتمام کیا گیا ہے اور دارالحکومت تہران میں دس کلومیٹرغدیری دسترخوان کا مرکزی پروگرام تہران کے امام حسین اسکوائر سے آزادی اسکوائر تک منعقد ہو گا جس میں ایک ہزار 300 سبیلیں لگائی جائیں گی۔
کہا جا رہا ہے کہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے تقریبا 30 لاکھ افراد غدیری دسترخوان کے مہمان ہوں گے اور غدیری مارچ میں شرکت کریں گے۔