[]
حیدر آباد: بی آر ایس رکن اسمبلی آلیر جی سنیتا مہندر ریڈی پر تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
2018ء انتخابات میں سنیتا کی جانب سے داخل کردہ حلفنامہ میں اثاثہ جات کی تفصیلات درج نہ کرنے اور غلط بیانیہ سے کام لینے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت میں عرضی داخل کی گئی تھی۔
اس مقدمہ میں بی ایودھیا ریڈی نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج اِس مقدمہ پر ہائی کورٹ میں سماعت عمل میں آئی۔
2018ء میں داخل عرضی پر آج تک جواب داخل نہ کئے جانے پر عدالت نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے جی سنیتا مہندر ریڈی پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور 13 / اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 13 / اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔