’زمین کے بدلے نوکری‘ معاملہ: سپریم کورٹ کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ، لالو یادو کو پیشی سے رعایت

جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے کہا کہ موجودہ صورت میں ٹرائل پر روک لگانے کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی، لہٰذا نچلی عدالت میں کارروائی جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی ہائی کورٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس کیس کی سماعت جلد مکمل کرے۔

لالو پرساد کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کے روبرو دلائل پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ انتہائی حیران کن ہے کیونکہ لالو 2002 سے وزیر رہے لیکن سی بی آئی نے 2014 میں جا کر اس معاملے کی تفتیش شروع کی۔ اب تک ان کے خلاف استغاثہ کی منظوری حاصل نہیں کی گئی، جبکہ دیگر ملزمان کے لیے یہ منظوری پہلے ہی لی جا چکی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *