روزنامہ منصف کے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کا انتقال

حیدرآباد: معروف سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر آج صبح مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں ۔

شیخ نصیر گزشتہ 35 برسوں سے اردو روزنامہ “منصف” سے وابستہ تھے۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور آج صبح اپنے مکان پر انتقال کر گئے۔

نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

سابق وزیر ہریش راؤ نے سینئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے افراد خاندان اور ساتھیوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور افراد خاندان کو صبر جمیل دے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *