[]
ٹورنٹو: امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے پہلی مرتبہ مانا کہ وزیراعظم کینڈا جسٹن ٹروڈو نے کینڈا کی سرزمین پر خالصتانی انتہاپسند کی ہلاکت میں ہندوستانی ایجنٹس کے ملوث ہونے کا جوالزام عائد کیااس کی انٹلیجنس جانکاری فائیوآئی پارٹنرس نے دی تھی۔ یہ مشترکہ جانکاری تھی۔
کینڈا کے سی ٹی وی نیوزچیانل نے امریکی سفیرمتعینہ کینڈا ڈیویڈکوہن کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ فائیوآئی نیٹ ورک امریکہ‘ برطانیہ‘آسٹریلیا‘ کینڈا اور نیوزی لینڈ پرمشتمل ہے۔
سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے توثیق کی ہے کہ فائیوآئی پارٹنرس میں شیئر انٹلیجنس جانکاری کے باعث وزیراعظم کینڈا کو ہندوستان پر الزام عائد کرنے کی تحریک ملی۔