
حیدرآباد: اے پی کے مشرقی گوداوری ضلع کے پودالاڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والی “دھن لکشمی کرانہ مرچنٹس” دکان کو گزشتہ ماہ کا بجلی بل 1,01,603 روپیے موصول ہوا، جس پر دکان کے مالک کوٹی پلی دھن بابو نے شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ان کی دکان کا اوسط ماہانہ بجلی بل صرف 2,483 ہی آتا رہا ہے لیکن اس بار اچانک بھاری بھرکم بل آنے پروہ فکرمند ہیں۔ انہوں نے اس معاملہ کو بجلی محکمہ کے عہدیداروں سے رجوع کیا۔
اس بارے میں متعلقہ اے ای نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دکان میں حال ہی میں نیا اسمارٹ میٹر نصب کیا گیا ہے، جس کے دوران پرانے میٹر کی ریڈنگ بھی شامل ہو جانے کی وجہ سے یہ زائد رقم کا بل آیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اس مسئلہ کو درست کر دیا گیا ہے۔
