[]
نئی دہلی: امریکہ میں واقع یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ڈاکٹرس نے ایک بار پھر انسانی جسم میں خنزیر کے دل کی پیوند کاری کا آپریشن کیا۔ 58 سالہ شخص جسے موت کا خطرہ تھا اس کی جان بچانے کی اخری کوشش کے طور پر قلب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس شخص کو خنزیر کا دل لگایا گیا۔ آپریشن کے دو روز بعد ڈاکٹرس کے مطابق وہ شخص جس کا آپریشن کیا گیا تھا صحت مند بتایا گیا ہے۔ مریض کرسی پر بیٹھ رہا ہے آنے والے چند چند ہفتے اس مریض کیلئے انتہائی اہم بتائے گئے ہیں۔
مریض کی اس وقت جو کیفیت ہے اسے دیکھتے ہوئے ڈاکٹرس بھی حیرت زدہ ہیں کیونکہ وہ روبہ صحت ہورہاہے۔ڈاکٹرس کے مطابق ہارٹ فیل ہونے کی وجہ سے روایتی طریقے سے قلب کی تبدیلی ممکن نہیں تھی جس کی وجہ سے خنزیر کا دل اس انسان کے جسم میں لگایا گیا ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ پچھلے سال بھی اسی یونیورسٹی کے ڈاکٹرس کی ٹیم نے دنیا میں پہلی مرتبہ ایک انسان کے جسم میں خنزیر کا دل لگایا تھا۔ ڈیوڈ نامی شخص کا یہ خپریشن کامیاب رہا لیکن علاج کے دو ماہ بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔