حیدرآباد: ربڑ فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی

حیدرآباد: حیدرآباد کے کاٹے دان انڈسٹریل ایریا میں جمعرات کی صبح ایک ربڑ فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق آگ اس فیکٹری میں لگی جو کار میٹ اور دیگر ربڑ کی اشیاء تیار کرتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی قریبی فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹینڈرس موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

میلاردیوپلی پولیس اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت سے کثیف دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔

احتیاط کے طور پر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *