نیوز لیٹر کا ایک اہم حصہ آئینی اداروں کی حفاظت اور جمہوریت کے تحفظ پر مرکوز ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راہل گاندھی نے ہر موقع پر آئین کے بنیادی اصولوں سیکولرزم، برابری، اظہارِ رائے کی آزادی اور وفاقیت کا دفاع کیا ہے۔
نیوز لیٹر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا اتحاد کی بہتر کارکردگی کو عوام کے شعور کی فتح قرار دیا گیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہ اتحاد صرف سیاسی جماعتوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک نظریاتی اور جمہوری تحریک ہے، جو عوام کو بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے۔
نیوز لیٹر میں راہل گاندھی کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کے خلاف چلائی جانے والی ’محبت کی دکان‘ مہم کا بھی ذکر ہے۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں محبت، بھائی چارے اور سچائی کی وکالت کی، جو نفرت انگیز سیاست کا مؤثر جواب ہے۔
