شام میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملہ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، باخبر ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ شام کے صوبہ الحسکہ کے مغربی علاقے میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اڈے کے مرکزی دروازے پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

تاحال حملے میں جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی حکام نے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *