مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ خیبر (قدر H) متعدد وار ہیڈ بیلسٹک والے میزائل کو سلسلہ وار حملوں کی 21ویں لہر میں پہلی بار اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلان نمبر 17 کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
ولا حول و لا قوه الا به الله العلی العظیم
آپریشن وعدہ صادق 3 کی اکیسویں لہر صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیتوں کے جواب میں ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں کے فائر اور سمارٹ ڈرونز کے مشترکہ آپریشنز کے ساتھ شروع ہوئی۔
اس آپریشن میں خیبر (قدر H) متعدد وار ہیڈ والے بیلسٹک میزائل کو پہلی بار استعمال کیا گیا، نئے اور حیران کن حکمت عملی اپناتے ہوئے زیادہ درست، تباہ کن اور موثر حملوں کو شروع کیا گیا ہے اور حملے شمال سے جنوب اور صیہونی حکومت کے مرکز تک مقبوضہ علاقوں میتی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کے موثر آپریشن نئی خصوصی حکمت عملیوں اور زیادہ طاقتور اور تباہ کن فضائی دفاعی نظام کو بروئے کار لاتا رہے گا، اور یہ بھی کہ ڈرون کی جنگی کارروائیوں میں دن میں ایک لمحے کے لیے بھی خلل نہیں پڑے گا اور مقبوضہ علاقوں پر قبضہ کرنے والوں کی نیندیں حرام کردی جائیں گی۔
یہ جامع اور طاقتور جوابی حملے دفاع صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک جاری رہیں گے۔
و من نصر الا من عندالله العزیز الحکیم
