مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران کو نشانہ بنایا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی اور مشرقی تہران میں متعدد عمارتوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
کچھ دن پہلے صہیونی ریاست نے شمال اور مشرقی تہران کے بعض علاقوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چند عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات اور جانی نقصان کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام نے عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور دونوں جانب سے شدید جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
