انہوں نے اس کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’برسات سے پہلے نالوں کی مکمل صفائی نہ ہونا اور گاد کو کھلے میں چھوڑ دینا عوام کے ساتھ سیدھا ظلم ہے۔ حکومت صرف دعووں تک محدود ہے، زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔‘‘ ڈاکٹر نریش کمار نے بتایا کہ دہلی کے کئی علاقوں سے شکایات مل رہی ہیں کہ سڑکوں پر پڑی گاد کی بدبو سے فضا آلودہ ہو گئی ہے، مچھر بڑھ گئے ہیں اور بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کی صحت خطرے میں ہے۔
انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر جلد کوئی مؤثر اقدام نہ ہوا تو دہلی کانگریس عوامی مفاد میں سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہر زون میں نگرانی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو صفائی پر نظر رکھیں اور عوام کو فوری ریلیف پہنچائیں۔
