[]
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹرسال اول اور دوم کے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جمعہ کے روز جاری کئے۔ سال دوم کے سپلیمنٹری امتحان کے نتائج 46 فیصد رہے۔
1,29,494 امیدواروں نے (جنرل) امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 46 فیصد (59,669) امیدوارکامیاب رہے۔ جنرل اسٹریم سال دوم میں 51,089 کے منجملہ 51فیصد گرلز کامیاب رہیں جبکہ بوائز کی کامیابی کافیصد43 فیصد رہا۔78,405 بوائز شریک امتحان تھے۔ ووکیشنل سال دوم کے کامیاب امیدواروں کا فیصد 60 فیصد رہا۔
ووکیشنل اسٹرئم میں جملہ 11013 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ کامیاب امیدوار‘بورڈ کے وئب سائٹ سے کلریس اپنے مارکس آف میموز ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
آن لائن میمومیں اگر کوئی غلطی ہوتو اس بارے میں بورڈ کے حکام کوبتوسطہ متعلقہ کالج کے پرنسپالس‘مطلع کریں یاپھر ہیلپ ڈیسک تلنگانہ کوای میل کریں‘مگر نتائج کی اجرائی کے اندرون 10یوم میمومیں پائی جانے والی خامیوں سے متعلق کالج کے پرنسپالس کے ذریعہ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدا ر و ں سے نمائندگی کرناچاہئے۔
ایسے امیدوار جونشانات کی دوبارہ گنتی یا ری ویری فیکیشن کم اسکیان کاپی چاہتے ہیں کو ایک مضمون کی فیس بالترتیب 100 روپے اور 600 روپے 8 سے 12 جولائی کے درمیان ادا کرناہوگا۔ یہ فیس آن لائن داخل کرناچاہئے۔