ایران اسرائیل کشیدگی: یورپی ممالک نے سینکڑوں شہریوں کو اسرائیل سے نکالا

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کرسچن ویگنر نے بیان میں کہا کہ جرمنی اردن سے چارٹرڈ کمرشل فلائٹس کے ذریعے تقریباً 200 افراد کو نکالنے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدھ کو پہلی پرواز روانہ کی گئی اور عمان سے دوسری پرواز جمعرات کو روانہ ہوگی۔

اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے روم میں اعلان کیا کہ اطالوی حکومت نے اسرائیل میں موجود ان شہریوں کے لیے پروازوں کا بندوبست کیا ہے جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ان پروازوں کے ذریعے اطالوی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *