نمبر ون بولر بننے کے بعد سراج کی والد کے نام جذباتی پوسٹ

[]

حیدرآباد: ایشیا کپ کے فائنل میچ میں طوفان برپا کرنے والے فاسٹ بولر محمد سراج آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بولر بن گئے۔

اس کامیابی پر سراج نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔ اس کہانی میں سراج کی والدہ نے ہاتھ میں تصویر پکڑی ہوئی ہے۔

اس میں سراج اپنے والد کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ سراج کے والد آٹو ڈرائیور تھے۔ اپنے بیٹے کی کرکٹ کے تئیں لگن کو دیکھ کر انہوں نے دن رات محنت کی۔

ان کی محنت رنگ لائی گئی اور سراج کا ٹیم انڈیا میں انتخاب ہوا۔ سراج نے اس موقع پر کہاکہ آج میری ہر کامیابی میرے والد کے بغیر ادھوری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج میرے عالمی نمبر ایک بولر بننے پر سب سے زیادہ خوش ہونے والے میرے والد میرے ساتھ نہیں ہیں جس کا مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔

تاہم ان کی دعائیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی جن کا میری کامیابی میں اہم رول رہتاہے۔ واضح رہے کہ اب سراج ٹیم انڈیا کے اہم گیند باز کے طورپر ابھرے ہیں۔ سراج نے 29 ونڈے میچوں کی 28 اننگز میں 53 وکٹیں حاصل کی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *