خالصتانی دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

[]

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج اعلان کیا کہ مطلوبہ دہشت گرد ہرویندرسنگھ سندھو عرف رنڈا اور لکھبیرسنگھ سندھو عرف لنڈا کی گرفتاری کا موجب بننے والی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام دیا جائے گا۔

مذکورہ دونوں دہشت گردوں پر ہندوستان میں ببرخالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام ہے۔

این آئی اے نے ان دہشت گردوں کے 3 ساتھیوں پرمیندرسنگھ کائرا عرف پٹو، ستنام سنگھ عرف ستبیر سنگھ عرف ستا اور یادویندرسنگھ عرف یڈا کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو بھی 5،5لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے یہ پانچوں بی کے آئی کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے سلسلہ میں مطلوب ہیں جن کا مقصد ہندوستان میں امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنا اور ریاست پنجاب میں دہشت پھیلانا ہے۔

ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ پانچوں چن چن کر ہلاک کرنے اور پنجاب میں دہشت گردی کا ماحول پیدا کرنے نفاذ قانون ایجنسیوں کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے سلسلہ میں بھی مطلوب ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *