عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صیہونی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یا ایها الناس! آج ہم سب ایک عظیم سانحے کی وجہ سے سوگ میں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہنماؤں، جنرلوں، سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت، جو صیہونی جارحیت کا نشانہ بنے، ہمارے دلوں کو غم و الم سے بھر دیتی ہے۔ یہ شہید ہماری امت کے وہ گوہر نایاب تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے عظیم مقاصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے ظلم و جبر کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا اور اپنے ایمان، علم اور جرات سے امت مسلمہ کے وقار کو بلند کیا۔

ہم ان شہیدوں کے اہل خانہ، ایرانی قوم اور پوری امت مسلمہ کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ شہادتیں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں بلکہ ہمیں مزید متحد اور مضبوط بناتی ہیں۔ اسلامی انقلاب کا پرچم، جو ان شہیدوں کے خون سے لہو لہو ہے، ہمیشہ سربلند رہے گا۔

ہم عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس صیہونی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر اپنی آواز بلند کرے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور شہیدوں کے مشن کو آگے بڑھائیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے اور امت مسلمہ کو اتحاد و استقامت کی توفیق دے۔

 

مولانا سید تقی رضا عابدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *