اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق 3 کی نئی لہر کا آغاز

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے نتیجے میں پورے ملک میں خطرے کے سائرن گونج رہے ہیں۔

ایران کے اس تازہ میزائل حملے کی لہر میں مقبوضہ علاقوں کے شہر تل ابیب، عسقلان اور حیفا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عبرانی زبان کے میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حیفا اور طبریہ پر بھی آ کر گرے ہیں۔

اس وقت پورے مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *