ایران کے میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو چیر ڈالا — پٹریاٹ اور حیتس ناکام، اہداف تباہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی چینل کے رپورٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل، صہیونی حکومت کے دو فضائی دفاعی نظاموں”پٹریاٹ” اور “حیتس” کی کئی پرتوں کو عبور کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں اپنے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض صہیونی فوج نے آج صبح ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقوں میں دو ذخیرہ فوجی بریگیڈز تعینات کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے خودکش ڈرون “آرش” بھی مقبوضہ علاقوں کے اندر اپنے اہداف پر جا لگے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *