’کچھ لوگ بہت بہادر بن رہے تھے، اب وہ ہلاک ہو چکے ہیں‘، اسرائیلی حملہ کے بعد ٹرمپ نے ایران کو دھمکایا

اسرائیل کے ذریعہ ایران کے جوہری تنصیبات اور کئی فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے حملے میں کم از کم 20 سینئر کمانڈر اور سائنسداں ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حملہ سے ایران انتہائی ناراض ہے اور اسرائیل کو اس حرکت کا خمیازہ بھگتنے کو تیار رہنے کی تنبیہ دے دی ہے۔ اس درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ہی دھمکی آمیز رویہ اختیار کر لیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے جلد سمجھوتہ نہیں کیا تو حملے مزید سخت اور تباہ کن ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *