سعودی عرب ۔ مسافروں کے حقوق، السعودیہ نے 54 ملین ریال معاوضہ ادا کیا: سول ایوی ایشن 

[]

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ایئر لائنز(السعودیہ) نے 2021-2022 کی مدت کے دوران مسافروں کو معاوضے کے طور پر 58 ملین ریال ادا کیے ہیں۔

 

عرب نیوز کے مطابق ایک سرکاری بیان میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اس بات پر زور دیا کہ ان معاوضوں نے صارفین کے متعدد خدشات کو دور کیا جن میں تاخیر، سامان کا نقصان، پرواز کی منسوخی اور پرواز کے نظام الاوقات میں رکاوٹ شامل ہیں۔

 

یہ طریقہ کار مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اتھارٹی کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ یہ 20 نومبر سے نافذ ہونے والے آئندہ ضوابط کے پیش خیمہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد آپریشنز کو آگے بڑھانا اور ہوا بازی کے شعبے میں مملکت کے ترقی کے مقاصد کی سپورٹ کرنا ہے۔

 

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن میں معیار اور مسافروں کے تجربے کے ایگزیکٹو نائب صدر عبدالعزیز بن عبداللہ الدھمش نے کہا کہ ’تنظیم مسافروں کے لیے انتخاب، قدر اور خدمات کے معیار کو بڑھانے والے ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔‘

 

انھوں نے ’مسابقتی ہوابازی کے شعبے کو فروغ دینے میں مسافروں کے حقوق کے لیے مضبوط تحفظات کی اہمیت پر زور دیا جو مملکت اور اس کے مسافروں دونوں کی خدمت کرتا ہے۔‘عبدالعزیز بن عبداللہ الدھمش نے وضاحت کی کہ ’مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ایک شفاف اور موثر شکایتی عمل کو آسان بنانے کے لیے وقف ہے۔‘

 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مسافروں کو ان کے حقوق کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے اور وہ قواعد و ضوابط کے مطابق رقم کی واپسی حاصل کرنے کے عمل کو آسانی سے نیویگیٹ کر سکیں۔‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *