[]
پٹنہ: ابھی تک آپ نے دیکھا ہوگا کہ سڑکوں پر عام شہریوں کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ریاست بہار میں رشوت کی رقم کی تقسیم کو لے کر دو ملازمین پولیس سڑک پر ایک دوسرے کا گریبان پکڑ کر لڑنے لگے۔
ریاست بہار کے نالندہ ضلع میں سڑک پر دو پولیس والوں میں لڑائی ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ان کے درمیان لڑائی کی وجہ رشوت کے طور پر وصول کی گئی رقم کی تقسیم کے معاملے میں پیدا ہونے والا اختلاف تھا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کے شیئر کرنے کے بعد وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب ملازمین پولیس نے نالندہ میں ایک سڑک پر اپنی گاڑی کو روکا، ایک پولیس والا گاڑی سے نیچے اترا اور رشوت کے معاملے پر دوسرے پولیس والے سے اس کا جھگڑا ہوگیا۔
وہ دونوں سڑک پر ایک دوسرے کا گریبان پکڑ کر مکہ مارتے ہوۓ نظر آئے ان میں سے ایک ڈنڈا بھی لےکر آگیا، یہ عجیب وغریب منظردیکھ کر مقامی لوگ ان کے گرد جمع ہوگئے۔
Kalesh b/w Two Bihar Police ovet personal settling accounts among themselves in Nalanda
pic.twitter.com/LiGxFIu2f8— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) September 18, 2023