ملک بھر میں کیجریوال اور بھگونت مان کے پتلے نذر آتش کیے جائیں گے، بھٹنڈہ میں کسان یونین کا اعلان

ڈلیوال نے بھٹنڈہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موڑ منڈی کے گاؤں کھسوگھانا میں گندے پانی کی پائپ لائن بچھانے کے خلاف احتجاج کرنے پر یونین سے وابستہ 19 کسانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جن میں اہم کسان رہنما کاکا سنگھ کوٹڑا بھی شامل ہیں۔ گرفتار کسانوں نے مختلف جیلوں میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

ڈلیوال نے اعلان کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر اپنے گاؤں میں گندے پانی کی پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دیں گے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار کسانوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کے لیے بھٹنڈہ آنا چاہتے تھے لیکن انہیں ہاؤس اریسٹ کر دیا گیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *