کانگریس کی ویڈیو: ’آہنی خاتون اندرا گاندھی نے 1971 میں پاکستان کو دو لخت کر کے دنیا کا نقشہ بدل دیا‘

نئی دہلی: کانگریس نے 1971 کی ہند-پاک جنگ پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں اس تاریخی لمحے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جب ہندوستانی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں پاکستان کو شکست دی گئی اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دنیا کا جغرافیہ بدل گیا۔

ویڈیو کے مطابق 1970 کی دہائی میں پاکستان دو حصوں، مشرقی اور مغربی پاکستان، میں منقسم تھا۔ مشرقی پاکستان میں مغربی پاکستان کی فوج کے مظالم حد سے بڑھ گئے، جس کے نتیجے میں لاکھوں پناہ گزین ہندوستان کا رخ کرنے لگے۔ اس انسانی بحران کا مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہو گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *