[]
حیدرآباد ۔ 17 ستمبر (اردولیکس ) حیدرآباد کے سکندر آباد ریلوے اسٹیشن پر واقع مشہور الفا ہوٹل کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے مہر بند کردیا ہے
دو دن قبل رات کا بچا ہوا کھانا سر براہ کرنے کی ایک شخص نے شکایت کی تھی ۔ سوشیل میڈیا پر اس سلسلہ میں ایک شخص کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں کہا گیا کہ وہ آج صبح سکندر آبا در میلوے اسٹیشن کے قریب واقع الفا ہوٹل میں پانچ دوستوں کے ساتھ کھانے کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے قیمہ اور روٹی کا آرڈر دیا کھانا لایا گیا جیسے ہی انہوں نے ایک نوالہ منہ میں ڈالا انہیں قئے ہو گئی ۔ قیمہ میں سے بو آ رہی تھی۔ اس شخص نے اپنے ساتھیوں کو کھانے سے روک دیا اور متعلقہ پولیس سے شکایت کی ۔
اسٹیٹ کنزیومر فورم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ جمال الدین نامی شخص اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل کھانے کے لئے آئے ہوئے تھے انہیں جو قیمہ سربراہ کیا گیا وہ کل کا بچا ہوا تھا جس میں سے بو آ رہی تھی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کارروائی کی شکایت کی تھی
جس پر جی ایچ ایم سی کے فوڈ انسپکٹر نے ہوٹل کے نمونے حاصل کرتے ہوئے اسے ناچارم کے لیاب کو جانچ کے لئے بھیج دیا ہے اور ہوٹل کو مہر بند کردیا۔