سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال

ایجنسی کے مطابق، تحصیلدار سبودھ کمار نے کہا، ’’یہ ایک غیر قانونی تعمیر تھی، جس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر اجازت اور نقشہ پاس کرائے بغیر تعمیر کا عمل جاری تھا۔ نوٹس بھیجا گیا تھا کہ پہلے منظوری حاصل کی جائے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اس لیے تعمیر منہدم کر دی گئی۔ جو بھی تعمیر غیر قانونی ہوگی، اس پر اسی طرح کارروائی کی جائے گی۔‘‘

دوسری طرف عمران مسعود نے تحصیلدار کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ مسجد ان لوگوں کی اپنی زمین پر بن رہی تھی۔ انہوں نے پہلے ہی اطلاع دے رکھی تھی۔ گاؤں میں نقشے کی منظوری کا تصور کہاں ہوتا ہے؟‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *