اتراکھنڈ: انکیتا بھنڈاری قتل معاملہ میں عدالت کا فیصلہ آج متوقع

فیصلے سے قبل عدالت کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کورٹ احاطے کے باہر بیریکیڈنگ کر دی ہے، جب کہ بڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی متوقع ہے۔

انکیتا بھنڈاری 18 ستمبر 2022 کو یمکیشور کے ونترہ ریزورٹ سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ چھ دن بعد 24 ستمبر کو ایس ڈی آر ایف نے اس کی لاش چیلا پاور ہاؤس انٹیک نہر سے برآمد کی تھی۔ اس معاملے میں پلکت آریہ، سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ پلکت آریہ کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا۔ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ڈی آئی جی (لاء اینڈ آرڈر) پی رینوکا دیوی کی سربراہی میں ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *