ممبئی 26/11 کے مجرم آزاد، پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا جائے، ریاض میں اویسی کا بیان

اویسی نے مزید کہا، ’’پٹھان کوٹ واقعہ میرے وزیر اعظم کے بغیر بلائے پاکستان جانے کے بعد ہوا، اور میں اسے ریکارڈ میں رکھنا چاہتا ہوں، میں ہی وہ شخص تھا جس نے ان کے وہاں جانے کی مذمت کی تھی۔ کئی اپوزیشن پارٹیوں نے مذمت کی کہ میرے وزیر اعظم افغانستان سے بغیر بلائے نواز شریف کے گھر کیوں گئے۔ ہمارے ایئر بیس پر حملہ ہوا اور ہم نے وہاں کئی اہلکاروں کو کھو دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ثبوت چاہتا ہے؛ آپ (پاکستان) اپنی ٹیم بھیجیں۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کوئی ملک کسی ملک کی جاسوسی ایجنسی کو مدعو کرے؟ انہیں مدعو کیا گیا، انہیں سبھی ریکارڈ دیئے گئے، لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ اگر سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے تو ہم پاکستان میں کس سے بات کریں؟

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *