
مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میرا دوسرا گھر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات تاریخی اور ثقافتی طور پر گہرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ایران اور پاکستان ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ ہم اپنے دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کو صرف ایک ہمسایہ ہی نہیں بلکہ برادر ملک بھی سمجھتا ہے، دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی جڑیں مشترکہ دین، تاریخ اور ثقافت میں پیوست ہیں۔
