پہلگام حملہ: وزیراعظم کی صدارت میں سی سی ایس اجلاس مکمل، پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان متوقع

یہ اجلاس 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں 26 افراد جان سے گئے تھے۔ اجلاس کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کرنا تھا۔ سی سی ایس، جو کہ قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی اعلیٰ ترین باڈی ہے، کی یہ دوسری میٹنگ وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی۔

اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے شرکت کی۔ سی سی ایس اجلاس کے بعد کابینہ کی سیاسی امور کی کمیٹی (سی سی پی اے) اور اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *