غزہ کی پٹی میں مقاومت کی جانب سے طاقت کا اظہار، تصاویر

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس الاخباریہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج فلسطینی مقاومتی تنظیمیں غزہ سے صہیونی غاصب فورسز کی ذلت آمیز عقب نشینی کی 18 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس سلسلے میں غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر دفاعی مشقیں کی جارہی ہیں۔

2020 سے مسلسل یہ مشقیں جاری ہیں اور اس سال اس سلسلے کی چوتھی مشقیں ہورہی ہیں۔ 

غزہ کی پٹی میں مقاومت کی جانب سے طاقت کا اظہار، تصاویر

آج سے 18 سال پہلے غزہ کی پٹی سے غاصب صہیونی افواج کو ذلت آمیز شکست کے ساتھ عقب نشینی کرنا پڑا تھا۔ یہ واقعہ زمانہ معاصر میں مقاومت کی کامیابی کا اعلی نمونہ ہے۔

اس وقت کے صہیونی وزیر اعظم ایریل شیرون نے عقب نشینی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کی معاشی بہبودی کے لئے کیا جارہا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔ اس اس موقع پر عقب نشینی نہیں کی جاتی تو مقاومتی تنظیمیں صہیونی آبادیوں کو جہنم بنادیتیں۔

غزہ کی پٹی میں مقاومت کی جانب سے طاقت کا اظہار، تصاویر

38 سال غاصبانہ قبضے کے بعد صہیونی حکومت کو ذلت کے ساتھ غزہ چھوڑنا پڑا اس کے بعد غزہ سربلند ہوا اور آزادی نصیب ہوئی۔

غزہ کی پٹی میں مقاومت کی جانب سے طاقت کا اظہار، تصاویر

اس دور میں غزہ میں 25 صہیونی کالونیاں تھیں جو غزہ کی 35 فیصد زمین پر قابض تھیں۔ یہ کالونیاں فلسطینیوں کے وسائل اور دولت غصب کرنے کا موثر ذریعہ تھیں۔

غزہ کی پٹی میں مقاومت کی جانب سے طاقت کا اظہار، تصاویر

غزہ کی آزادی کے بعد مقاومت نے شب و روز اپنی طاقت بڑھانے کے لئے کوشش کی اور زیر زمین ٹنل کھودے جو اسرائیل کے لئے ڈراؤنا خواب بن گئے۔ 

غزہ کی پٹی میں مقاومت کی جانب سے طاقت کا اظہار، تصاویر

اس عرصے میں مقاومت نے میزائل ٹیکنالوجی میں بھی اہم پیشرفت کی۔ آج مقبوضہ علاقوں کا وسیع حصہ مقاومت کے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔

مقاومت کی ڈرون ٹیکنالوجی نے بھی دشمن کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ غزہ کے بعد غرب اردن میں بھی مقاومت کی جڑیں مضبوط ہورہی ہیں۔ غزہ کے مجاہدین کی راہ پر چلتے ہوئے غرب اردن میں بھی صہیونیوں کو سخت حالات کا سامنا ہے۔

غزہ کی آزادی کے بعد کئی مرتبہ مقاومت اور غاصب صہیونی فورسز کے درمیان مدبھیڑ ہوچکی ہے۔ ہر مرتبہ مقاومت نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کے دانت کھٹے کردئیے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *