ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی ٹیکنیکل ٹیم کے سربراہ کا اعلان کیا گیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پولیٹیکو ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک کے محکمہ خارجہ کے ایک رکن کو ایران کے ساتھ مذاکرات کی تکنیکی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل اینٹن کو ٹیکنیکل ٹیم کا ہیڈ منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اب تک بالواسطہ مذاکرات کے دو دور عمان اور روم میں ہو چکے ہیں جب کہ تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہونا ابھی باقی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *